نابالغ بچے کے نام جائیداد گارڈین فروخت نہیں کر سکتا: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد بلال حسن نے قرار دیا ہے کہ نابالغ بچے کے نام پر جائیداد اس کا گارڈین فروخت نہیں کر سکتا۔ عدالت نے شہری احمد افضال کی درخواست پر چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، جس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزار کی اپیل مسترد کی گئی ہے ،عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ گارڈین اور وارڈ ایکٹ 1894ء کے سیکشن 29 کے تحت گارڈین کو جائیداد کی فروخت کا اختیار نہیں۔ درخواست گزار نے 2003ء میں یوسف کی والدہ سے 49 کنال 9 مرلے کی جائیداد خریدی اور الزام لگایا کہ محمد یوسف کی ماں نے جائیداد دینے سے انکار کیا اور رقم بھی واپس نہیں کی۔ 

ای پیپر دی نیشن