اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جناح کنونشن سنٹر کی نجکاری کے خلاف انٹراکورٹ اپیل میں سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہرپرمشتمل ڈویڑن بنچ سے جاری فیصلہ میں عدالت کاکہناہے کہ ایسا کوئی مواد ریکارڈ پر نہیں جس سے لگے کہ جناح کنونشن سنٹر کی نجکاری غیر آئینی ہے یا غیر قانونی ہے،ایسے کسی موثر میٹریل کی غیر موجودگی میں کوئی رٹ جاری نہیں ہو سکتی،سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی جاتی ہے۔واضع رہے کہ سنگل بنچ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی تھی۔