نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس وکیل صفائی کی استدعا پر سماعت ملتوی

 اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیرسماعت سابق وفاقی وزیر احسن اقبال وغیرہ کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں وکیل صفائی کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ رقز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاویداور نیب گواہان عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اور احسن اقبال کو جانے کی اجازت دیتے ہوئے وکلائ￿  صفائی کی طرف سے نیب گواہان پر جرح کیلئے سماعت میں وقفہ کردیا، وفقہ کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پر وکیل صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت10فروری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...