جمعہ کومظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا: طاہراشرفی 

لاہور+اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار+خبر نگار)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی امور اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ آنے والے جمعہ کے روز خطبات جمعہ میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا، تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو منائیں گی، کشمیری نوجوانوں پر ہونے والے ظلم و جبر پر عالمی دنیا اپنی خاموشی توڑے، سابق ادوار میں مذہبی جماعتوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے اسلام کا نام لیا مگر اقتدار میں آ کر بھول گئے، پشاور میں ایک مسلم عالم دین اور ایک پادری کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پشاور میں گزشتہ دس دن کے دوران دو واقعات ہوئے پہلے ایک مسلم عالم دین اور پھر ایک پادری کو نشانہ بنایا گیا، ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ 5 فروری پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے، 4 فروری کو خطبات جمعہ میں کشمیری مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور 5 فروری کو اظہار یکجہتی ریلیاں نکالی جائیں گی، تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو منایا جائیگا، کشمیر  ہمارا متفقہ مسئلہ ہے اس کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس میں بھی مسئلہ کشمیر و فلسطین کو اٹھایا، گزشتہ دس روز سے کشمیری نوجوانوں کا جو قتل عام ہو رہا ہے اس پر عالمی دنیا اپنی خاموشی توڑے، وہ وقت قریب ہے جب کشمیر و فلسطین آزاد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مکاتب فکر کے علما پیغام پاکستان پر متفق ہیں، پیغام پاکستان میں بہت واضح پیغام ہے کہ اپنا مسلک چھوڑو نہیں دوسرے کو چھیڑو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم اس حکومت کا بڑا کارنامہ ہے، اس حوالے سے ایک وفاقی کمیٹی موجود ہے، اہل بیت و صحابہ کرام کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا، حضرت علی، حضرت فاطمتہ الزہرا، حضرت حسن و حسین کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہے، نصاب تعلیم میں خلفائے راشدین، حضرت علی، حضرت فاطمتہ الزہرا، حضرت خدیجہ سمیت تواتر کے ساتھ تذکرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرمؐ کے پورے گھرانے کا تذکرہ ہے  ، پیوٹن کے بعد کینیڈین وزیراعظم نے بھی بات کرکے وزیراعظم عمران خان کے عالمی موقف کی تائید کی ہے، یہ وزیراعظم عمران خان کی کامیابی ہے، ریاست مدینہ کے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا، سابق ادوار میں مذہبی جماعتوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے اسلام کا نام لیا مگر اقتدار میں آ کر بھول گئے۔ 
طاہراشرفی 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...