ریاض (این این آئی) کرونا کے ساتھ بقا اور بہترین معاملہ بندی کے حوالے سے جنوری 2022ء کے لیے بلومبرگ کی فہرست میں سعودی عرب عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر رہا۔
اپنی نوعیت کی یہ اہم پیش رفت صحت اور معیشت کے حوالے سے ان منصوبوں کی فعالیت کی عکاس ہے جو سعودی فرماں روا اور ولی عہد کی حکومت کی جانب سے وضع کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے نئے سال کا آغاز اپنی سابقہ پوزیشن کو18 درجے بہتر بنا کر کیا۔
سعودی عرب/ دوسری پوزیشن