فیبریکو (آئی این پی) اٹلی کے علاقے فیبریکو میں مقیم پاکستانی خاندان کے گھر آگ لگ گئی، 2 بچے جھلس کر دم توڑ گئے۔ہیٹنگ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے گھر میں گیس بھر گئی اور اچانک آگ بھڑک اٹھی، گھر مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 اور 7 سال ہیں، بچوں کے والدین گھر موجود نہیں تھے۔ بدقسمت خاندان کا تعلق پاکستان کے شہر کھاریاں سے ہے۔
اٹلی پاکستانی جاں بحق
اٹلی میں مقیم پاکستانی خاندان کے گھر میں آتشزدگی‘ 2 بچے جھلس کر جاں بحق
Feb 02, 2022