اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی دارالحکومت میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کرنے اور ویڈیو سکینڈل میں عثمان مرزا کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا ہے کہ تفتیشی عمل میں کوئی عینی شاہد نہیں ملا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ای الیون لڑکا لڑکی ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، ملزم کے وکیل ملک جاوید اقبال وینس نے تفتیشی انسپکٹر شفقت محمود پر جرح کی۔تفتیشی افسر نے کہا کہ نقشے میں کہیں نہیں لکھا کہ فلیٹ کس فلور پر واقع ہے اور نہ یہ کہ بلڈنگ میں فلیٹس کی کْل تعداد کیا ہے، ایف آئی اے کو پولیس نے دو بار خط لکھا ہے کہ ویڈیو کس نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی، پولیس ابھی ایف آئی ائے کے جواب کی منتظر ہے کہ سوشل میڈیا پر وڈیو کس نے ڈالی ۔عدالت میں ایف آئی اے کو لکھے گئے خط والی بات نہیں بتائی گئی جبکہ کیس کی مزید سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔
ویڈیو سکینڈل کیس