مالی: عبوری حکومت کیخلاف اشتعال انگیز بیان‘ فرانسیسی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

بماکو (اے پی پی) مالی نے  عبوری حکومت کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے پر فرانس کے سفیر کو  ملک سے نکلنے   کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت دیدی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مالی  میں مئی2021  میں ہونے والی دوسری فوجی بغاوت کے بعد فرانس اور مالی کے درمیان تعلقات خراب ہو گئے۔ فرانس کے  وزیر خارجہ جیان یویس لی ڈریان نے گزشتہ ہفتے مالی کی فوجی حکومت کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے فیصلے غیرذمہ دارانہ ہیں۔
سفیر/ مہلت

ای پیپر دی نیشن