عمران پاکستان کو آگے، اپوزیشن پیچھے لے   جانا چاہتی ہے: گورنر

Feb 02, 2022

لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے جس کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک وقوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کر نا ہوں گے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے ذریعے حکومت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ وہ گور نر ہاس لاہور میں صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید سمیت تحر یک انصاف کے مختلف وفو د سے گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی اور میاں محمود الرشید نے گور نر پنجاب کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی اور دیگر تیاریوں کے حوالے سے بتایا۔
گورنر سرور

مزیدخبریں