کراچی میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کراچی میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا ، ویمن ٹیم 9 فروری کو عالمی کپ کھیلنے نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔نیوزی لینڈ میں ہونے والے ویمن ورلڈپ کپ کے لیے قومی ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ ، بائولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔میگا ایونٹ کا آغاز چار مارچ سے ہوگا جبکہ قومی ویمن ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمن ورلڈ کپ میں اپنے لئے نہیں بلکہ ٹیم کیلئے کھیلنا ہے۔جو ہدف ہم نے منتخب کیا ہے وہ اکیلے حاصل نہیں ہوسکتا، یہ ٹیم ہے ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔ کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو مجھ سے یا کوچ سے بات کرے، ورلڈ کپ میں دوبارہ کپتانی کیلئے پر عزم ہوں، ایونٹ میں اولین ترجیح سیمی فائنل تک رسائی ہے۔مجھے پوری ٹیم پر اعتماد ہے، وہ سیمی فائنل کھیل سکتی ہے، گزشتہ سال ہماری ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تاہم انفرادی طور پر ہم نے اچھا کھیل پیش کیا تھا۔ ورلڈ کپ میں ایک ٹیم کی طرح کھیلنا ہوگا، کیمپ میں اپنی بنیادی تکنیک پر فوکس رکھنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...