پاکستان سپر لیگ شاہد آفریدی ، محمد عامر ، حضرات اللہ نے سکو اڈ جو ائن کر لئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے کئی کھلاڑیوں نے ٹیموں کو جوائن کرلیا ‘انگلش کرکٹرز بھی آج کراچی پہنچیں گے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے آل رائونڈر شاہد آفریدی نے سکواڈ جوائن کرلیا۔ٹیم منیجر اعظم خان کے مطابق شاہد آفریدی کا اینٹی جین ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ شاہد آفریدی 3 فروری کو میچ کیلئے دستیاب ہونگے۔کراچی کنگز کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے بھی انجری سے نجات حاصل کرلی ہے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ 4 فروری کے میچ میں پشاور زلمی کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔وہ ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں ہونیوالے پریکٹس سیشن میں پورے ردھم کیساتھ بائولنگ کرتے نظر آئے۔ پشاور زلمی میں شامل افغانستان کے حضرت اللہ زازئی نے بھی کرونا کو شکست دینے کے بعد سکواڈ کیساتھ پریکٹس شروع کردی ہے، وہ ہائی پرفارمنس سنٹر میں کھلاڑیوں کیساتھ پریکٹس کرتے نظر آئے۔پشاور زلمی کے ہی ثاقب محمود کے حوالے سے ٹیم ترجمان نے بتایا کہ وہ آج کراچی پہنچیں گے، جہاں تین روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد سکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔لاہور قلندرز نے بھی گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی اور سیناریو بیس میچ کھیلا، جس میں بلے بازوں کو مختلف ہدف دیئے گئے جبکہ بائولرز کو رنز کم دینے کا ہدف دیا گیا۔پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ پی ایس ایل سیون میں شریک انگلینڈ کے 6 کرکٹرز آکراچی پہنچیں گے۔ کھلاڑیوں میں جیمز وینس، جیسن روئے، فل سالٹس، ثاقب محمود، ہیری بروکس اور کرس جارڈن شامل ہیں۔ملتان سلطانز اورانگلینڈ کے فاسٹ بائولر ڈیوڈ ولی نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کے سکواڈ میں ہر پلیئر ٹیم پلیئر ہے، یہی جیت کا راز ہے، شاہنواز دھانی جیسا کھلاڑی ڈریسنگ روم میں رونق بڑھاتا ہے۔ پاکستان آنے سے قبل تھوڑی گھبراہٹ تھی مگر یہاں آکر اچھا لگا، جن انتظامات کا کہا گیا تھا ویسے ہی انتظامات ہیں۔ پاکستان میں سکیورٹی بہت شاندار ہے، کرکٹ بھی عمدہ ہے، پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے بہترین ملک ہے، امید ہے یہاں حالات ایسے ہی رہے اور زیادہ سے زیادہ کرکٹ ہو۔ بطور پلیئر ہم بورڈز کے فیصلوں کے پابند ہوتے ہیں، معین علی اور عادل رشید نے پاکستان کے حوالے سے ہمیشہ مثبت باتیں کہیں، انہیں پاکستان کا اندازہ تھا۔ بدقسمتی ہے کہ کروناکی وجہ سے ہوٹل میں بند ہیں باہر نہیں جاسکتے، پاکستان سپر لیگ کا معیار بہت شاندار ہے، پی ایس ایل میں فاسٹ بائولرز کا خزانہ موجود ہے، اکثر تو ابھی بینچ پر ہے۔ جوفرا آرچر کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر دکھ تو ہوا تھا، شاید میں اس وقت اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہا تھا ،اس لئے 2019 کا ورلڈ کپ مس کیا۔ سابق کرکٹر کا بیٹا ہونے کی وجہ سے ایج گروپ کرکٹ میں طعنے ملتے تھے، والد کو یہ پسند نہیں تھا کہ میری اپنی شناخت ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...