کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) ناجائز تجاوزات حد سے زیادہ ہونے وجہ سے خرید و فروخت کے لئے آنے والے مرد حضرات اور خواتین شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ کامونکی مین بازار اور دیگر مارکیٹوں کے علاوہ تنگ گلیوں میں بھی ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہے ۔ اور نا جائز تجاوزات کرنے والوں کی سرپرستی متعلقہ سرکاری اہلکار و افسران مبینہ طور پر کر رہے ہیں ۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کی مسلسل شکایات کے باوجود سامان سڑکوں پر سجانے وال تاجر حضرات اور ریڑھی بان ٹس سے مس نہیں ہو رہے ۔ اس صورتحال کی وجہ سے شاپنگ کے لئے آنے والے خواتین و حضرات کا پیدل گزرنا محال ہو چکا ۔ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سروسز روڈ زریڑھی بانوں اور کھوکھا لگانیو والوں نے تقریباً مکمل طور پر راستے کو بند کر رکھا ہے ۔ یہاں سے موٹر سائیکل اور پیدل چلنے والوں کے لئے گزرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے ۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کامونکی سے فی الفور نا جائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور بھتہ لینے والے سرکاری ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے ۔