نورالامین مینگل نے ڈی  جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا

Feb 02, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل نے ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا۔ڈی جی آر ڈی اے کا چارج سنبھالنے کے فورا بعد کمشنر راولپنڈی نے افسران سے ملاقات کی اور دفتر کا دورہ بھی کیاآر ڈی اے آفس میں منعقدہ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کو ڈویژن بھرکی ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نور الامین مینگل نے کہا کہ راولپنڈی شہر کے میگا پروجیکٹس جن میں رنگ روڈ،کچہری چوک و دیگر ا ہم پروجیکٹ شامل ہیں انہیں تر جیحی بنیادوں پر آگے بڑ ھایا جائے گا انہوں نے ہدا ہت کی کہ ترقیاتی سکمیوں میں معیار و شفا فیت کسی طور نظر انداز نہ ہوں ترقیاتی سکیموں کی آفادیت برقرار رکھنے کے لئے انکی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائیکیونکہ غیر ضروری طوالت کاشکارسکیمیں اہل علا قہ کے لئے وبال بن جاتی ہیںانہوں نے ہدا یت کی کہ تمام افسران فیلڈ میں رہتے ہوئے ما نیٹرنگ کو مضبوط کریں نیزترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس منعقد کر کے بریفنگ لی جائے گی۔

مزیدخبریں