راولپنڈی(جنرل رپورٹر) راولپنڈی ضلع میں عوام کی دہلیز پر کورونا ویکسین کی سہولت کیلئے ریڈتھری( RED-III) مہم کا آغاز کردیا،گیا،ڈپٹی کمشنرراولپنڈی طاہر فاروق نے بنیادی مرکز صحت خیابان سر سید راولپنڈ ی میں ریڈ تھری (Reaching Every Door)مہم کے تیسرے فیز کا افتتاح کیا اس موقع پر چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فائزہ، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان غنی، ڈی ایچ او ایچ آر و دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے، اس مہم کا مقصد عوام کی د ہلیز پر کورونا و یکسین کی سہولت فراہم کرنا ہے، محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر لوگوں کو ہیلتھ سینٹر پر لاکرو یکسین لگا رہے ہیں،یہ مہم 01 فروری سے15 فروری تک جاری رہے گی،مہم میں روزانہ کا ٹارگٹ 45 ہزار مقرر کیا گیا ہے اور پوری مہم میں 6 لاکھ سے زا ئد لوگوں کو و یلسینیٹ کیا جائے گا, بوسٹر شاٹ لگوانے،ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو برقرار ر کھنے سے ہم اس وائرس کی چین کو توڑ سکتے ہیں،ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے راولپنڈی ضلع کا پازیٹو یٹی ر یٹ 10.18%ہے جسے ہمیں احتیاط کا دامن اپنا تے ہو ئے اس صفر تک لا نا ہے۔