راولپنڈی میںیوم یکجہتی کشمیرجوش و خروش سے منایا جائے گا، مر ضیہ سلیم 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کواٹر) مر ضیہ سلیم نے کہاکہ ضلع بھر میں 05  فرروی کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور جوش و خروش سے منایا جائے گا۔اس سلسلے میں کمشنر را ولپنڈی کی ہدا یت پر تمام مار کیٹس، چوک اور باقی نمایاں جگہوں پر یوم یکجہتی کے حوالے سے بینرز لگوائے  جا ئیں گے اور ضلع بھر میں ر یلیوں کے علاوہ سیمینا رز کے انعقا د کے ذر یعے اس قو می مقصد کو نمایاں کیا جا ئے گا۔ ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈا ئر یکٹر کا لجز کی جا نب سے یوم یکجہتی کی منا سبت سے تعلیمی اداروں میں تقر یر ی مقا بلوں، خصو صی پرو گرامز، وا کس منعقد کروائی جا ئیں گی جس کے ذریعے طا لب علموں میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت کوباور کروایا جائے گا۔ میٹرو بس اتھارٹی کی طر ف سے میٹرو بس کے سٹیشنز اور ٹریک پر بینرز اور سٹیمرز آ و یزاں کر نے کے ساتھ سا تھ کشمیر سے متعلق ملی نغمے ایل ای ڈ یز پر ڈ سپلے کئے جا ئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن