راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج راولپنڈی صاحبزادہ نقیب شہزاد نے 13سالہ لڑکی کے اغوا اور بے آبروکے مقدمہ میں 2مجرموں کو2،2مرتبہ عمر قید اورمجموعی طور پر1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے عدالت نے 2شریک ملزموں کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا ہے تھانہ کلر سیداں پولیس نے نور حسین سکنہ کلر سیداں کی مدعیت میں 2فروری2020کو تعزیرات پاکستان کی دفعات(ii) 376اور365-Bکے تحت مقدمہ نمبر 59درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ مدعی کی عدم موجودگی میں غالب اور ضیافت اس کی13سالہ بیٹی تسمیہ بی بی کو بہلا پھسلا کر ضیافت کے گھر لے گئے جہاں پر یاسر اور خالد کو بھی بلا لیا جس کے بعد ضیافت اور غالب نے اس کی بیٹی کو بے آبرو کیا بعدازاں اس کی بیٹی موقع پا کر وہاں سے بھاگ نکلی گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے غالب حسین اورضیافت کودفعہ376(ii)کے تحت عمر قید اور25ہزار روپے فی کس جرمانہ جبکہ 365-B کے تحت دونوں ملزموں کوعمر قید اور25ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا سنا دی۔