حکومت تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہی ،چوہدری عبد الرزاق

Feb 02, 2022

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق ایس پی اسلام آباد چوہدری عبد الرزاق نے کہا ہے کہ تجارت انبیاء کرام کا پیشہ ہے اللہ تعالی نے تجارت میں برکت ڈالی ہے موجودہ حکومت تاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے اگر تاجروں کو مزید ریلیف دیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ملک تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بنی گالہ میں کاروباری دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پروپرائیٹر حافظ ملک اسامہ، چوہدری ناصر محمود، چوہدری ساجد محمود، چوہدری سرمد آف سہالہ، راجہ کامران، چوہدری احسن، راجہ شاہد، نمبر دار نذر،راجہ اسحاق، ارسلان عرف شانی حاجی ارشاد آف بنی گالہ ، راجہ قیصر آف تمیر، ملک صہیب الرحمن ،  راجہ دانش، راجہ برخودار، راجہ سفیر، سفیر عباسی، عامر عباسی، زین موٹرز، حاجی فدا،راجہ مبین، راجہ خرم، ہارون عباسی، دلشاد، فاروق، وقاص عباسی سمیت دیگر افراد بھی شریک تھے ۔

مزیدخبریں