اسلام آباد(خبر نگار)کورونا ہسپتال (آئی ایچ ٹی سی)میں ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف کو تنخواہوںکی عدم ادائیگی کا معاملہ چیک شہزاد اسلام آباد میں کورونا ہسپتال اور ویکسینیشن سینٹر میں گزشتہ 3ماہ سے ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرا میڈک سٹاف کو تنخوائیں نہ ملنے پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈک سٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا ڈاکٹرز اور پیرا میڈک سٹاف کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قوم کے مسیحاؤں کے ساتھ ناروا سلوک قابل مذمت ہے تیسرا مہینہ ہے تنخواہیں نہیں ملیں ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی اور کورونا ہسپتال میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈک سٹاف نے وزیراعظم شکایات سیل پر شکایات درج کروانے اور احتجاج کرنے کے باوجود حکومت مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، ڈاکٹرز ہمارے مسائل کو حل نا کیا گیا تو احتجاج میں شدت آسکتی ہے۔