قراقرم اور کامسٹ یونیورسٹی کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط 

اسلام آباد(نا مہ نگار)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور کامسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے سافٹ ویئرسلوشنز کے مابین قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ڈیٹا سنٹر کے قیام کے لیے باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوگیا۔ باہمی تعاون کے سمجھوتے پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ اور کامسٹ یونیورسٹی کی طرف سے ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر ارشد قدوس نے دستخط کئے۔باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کی تقریب میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چیئرمین سینٹ پروفیسر ڈاکٹرسید محمد جنید زیدی بھی موجودتھے ۔جبکہ آن لائن قراقرم یونیورسٹی مین کیمپس سے سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران بھی شریک تھے ۔

ای پیپر دی نیشن