کمشنر کراچی کپ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ،اومیگا،باؤنس کی فتوحات

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پانچویں کمشنر کراچی کپ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ گرلز ایونٹ میں مزید4اور بوائز ایونٹ میں 3میچوں کے فیصلے ہوگئے،کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کمشنر کراچی گرلز اینڈ بوائز ایونٹ کے تمام انعامات اسپانسر کرنے کا اعلان کردیا،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا KPTسے اظہار تشکر۔گرلز ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آرام باغ  وائٹ کلب نے مد مقابل فائیواسٹار کلب کو 6-3،دوسرے میچ میں نیشنل کلب نے مد مقابل اسپورٹس فار لائف گرین کو 7-2، تیسرے میچ میں آرام باغ گرین کلب نے مد مقابل کراچی ہاکس بیلوز کو 6-4جبکہ چوتھے میچ میں کراچی ہاکس وائٹ نے مد مقابل اسپورٹس فار لائف کو 3-0سے مات دیدی۔ٹورنامنٹ کے بوائز ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اومیگا کلب نے مد مقابل سول ٹائیگرز کو 35کے مقابلے میں 54باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی،فاتح کلب کی جانب سے عثمان خالد 18،شایان قادری 15اور سلمان عدیل نے 13جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محمد زید 10،محمد معاذ8اور اینڈ رے مائیکل نے 8باسکٹ اسکور کرکے نمایاں رہے۔دوسرے میچ میں سابق چمپئن باؤنس کلب نے مد مقابل عثمان کلب کو 32کے مقابلے میں 42باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی،فاتح کلب کی جانب سے انس ملک 15،ضیائ￿  احمد 10اور عامر احمد نے 8جبکہ رنر اپ کلب کیحمزہ خواجہ 10،بامل باوانی 8اور دانیال مروت اور علی جان نے 4,4باسکٹ اسکور کئے۔جبکہ تیسرے میچ میں کراچی باسکٹ بال کلب نے مد مقابل نیشنل کلب کو 47کے مقابلے میں 66باسکٹ پوائنٹس سے ڈھیر کردیا،فاتح کلب کی جانب سے سعد شمسی نے 26،راج کمار لکھوانی 11،سید بختیار اور زین علی نے 10,10جبکہ رنر اپ کلب کے تیمور شاہد 16،بلال احمد 14اور احمد خان نے 10باسکٹ پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال،غلام محمد سنیئر،عامر شریف،اشرف یحییٰ نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ذعیمہ خاتون،نعیم احمد،ممتاز احمد اور زاہد ملک تھے۔میچ سے قبل اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز شہاب اسلم سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان،انٹر نیشنل محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن