نیشنل پارٹی کی ریکوڈک، کھاد کی عدم فراہمی  کیخلاف احتجاجی ریلی

 کوہلو(نامہ نگار) نیشنل پارٹی کی جانب سے مرکزی رہنماء چیئرمین محراب بلوچ کی قیادت میں ریکوڈک،کھاد کی عدم فراہمی اور او جی ڈی سی ایل کے رویے کے خلاف شہر میں ریلی نکالی گئی،ریلی نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک پر آکر مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں او جی ڈی سی ایل،ریکوڈک کے خفیہ معاہدے،کھاد کی عدم فراہمی اور گرلز کالج میں کلاسز کے اجراء کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ریلی میں نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماؤں،کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء سے نیشنل پارٹی کے رہنما چیئرمین محراب بلوچ،وڈیرہ علی نواز مری،وڈیرہ میر ولی مری،محمد دین مری،نور خان دشتی،یاسین مری،اللہ بخش پوادی اور فضل بلوچ نے خطاب میں ریکوڈک کے اربوں ڈالر کے وسائل کی سودے بازی اور خفیہ معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب معاہدے اور بریفنگ ان کیمرہ ہوتی ہے تو شکوک وشبہات جنم لیتے ہیں،اس حوالے سے تمام حقائق صوبے کے عوام کے سامنے لائے جائیں سی پیک،سیندک،ریکوڈک،چمالنگ،سوئی گیس سمیت بلوچستان کے وسائل کو لوٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ بلوچستان کے سائل وسائل اتنے سستے نہیں کہ انہیں کھوڑے کے داموں بھیج کر بلوچستان کو مزید پسماندگی کی جانب دھکیلا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبتے کے وسائل کو گزشتہ چوہتر سالوں سے بے دردی سے لوٹا جارہا ہے وفاق نے بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رکھا ہے بلوچستان کے وسائل سے پورا ملک مستفید ہورہا ہے ملکی معیشت کا پہیہ بلوچستان کے وسائل سے چل رہا ہے مگر یہاں کے لوگ آض کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...