چھانگا مانگا ( نمائندہ نوائے وقت) چھانگا مانگا ہندال مائنر نہر خستہ حالی کا شکار‘ صفائی کے ناقص انتظامات کسان پریشان متعلقہ عملہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے نواحی گاؤں محمدی پوری کے رہائشی رانا عبدالواحد، میاں نذیر، افضل نمبر دار، رانا جہانگیر ممبراور حاجی نذیر سمیت سینکڑوں زمینداروں نے صحافیوں کو احتجاج ریکارڈ کراتے بتایا کہ ہندال مائنر کی نہر جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے نہر کی خستہ حالی اور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے کسانوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے نہر کی صفائی اور مرمت کی مد میں حکومت کی جانب سے محکمہ انہار کو ہر سال لاکھوں روپے فنڈ ز فراہم کیا جا تا ہے لیکن ہندال مائنر نہر کی گزشتہ سال صفائی اور مرمت نہیں کی گئی، اس وقت نہر سوکھی ہوئی ہے اگر جلد اس پر مرمت اور صفائی کام شروع نہیں کیا گیا تو کسانوں کو پانی کی عدم دستیابی کے باعث نا قابل تلافی نقصانات کا سامنا کر نا پڑیگا۔ اور زمینداروں کی لاکھوں روپے کی کھڑی فصلیں تباہ و برباد ہو جائیں گی احتجاجی شرکاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر آبپاشی،اور سیکرٹری آبپاشی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔