اے ڈی سی نے ڈپٹی کمشنر دفتر کی برانچوں اور دفاتر کا ہنگامی دورہ کیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)حسین احمد رضا چوہدری کا ڈپٹی کمشنر دفتر کی برانچوں اور دفاتر کا الصبح ہنگامی دورہ کیا۔انہوں نے ضلع کچہری، دفاتر میں صفائی اور سرکاری امور بہتر بنانے، سائلین کے لیے بیٹھنے، پینے کے پانی اور سائلین کو درکار خدمات کی شفافیت سے فراہمی کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ جن مسائل اور امور کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں ہنگامی بنیادوں پر درست کیا جائے جلد دوبارہ دفاتر کا دورہ کروں گا،کوتاہی پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پراین ٹی او منشاء پرویا، پی اے ٹو اے ڈی سی آر اکرام چیمہ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن