سادھوکے:بوائلر پھٹنے سے محنت کش زخمی،فیکڑی کے ذمہ دار ہسپتال چھوڑ گئے

Feb 02, 2022

سادھوکے (نامہ نگار)فیکٹری میں کام کے دوران بوائلر پھٹنے سے 23 سالہ محنت کش فیصل شدید زخمی ہوگیا، چند روز قبل جی ٹی روڈ ٹول پلازہ کے قریب واقع دھاگے کی فیکٹری خواجہ وولنگ میں خان ٹاون کا 23 سالہ محنت کش فیصل کام کرتا تھا جس کی چند ماہ قبل ہی شادی ہوئی ہے کام کے دوران بوائلر پھٹنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا، فیصل کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ پہنچادیا گیا ہے جہاں وہ کومے کی حالت میں بے ہوش پڑا ہوا ہے، اہل خانہ کے مطابق فیکٹری مالکان محنت کش فیصل کو روزانہ 12 گھنٹے کے کام کی ماہانہ تنخواہ صرف 15 ہزار روپے دیتی تھی،حادثہ کے باعث زخمی ہونیوالے مزدور کو فیکٹری انتظامیہ  ہسپتال پہنچاکر بھول گئے ۔

مزیدخبریں