سرائے مغل(نامہ نگار) رہنماء پیپلزپارٹی ضلع قصور مخدوم سید زیب شاہ کاظمی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ضلع قصور میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور ضلع قصور پیپلزپارٹی کا گڑھ ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ میں پی ایس ایف کے نوجوانوں سے گفتگو کرتے کیا۔ اس موقع پرپیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کے انفارمیشن سیکرٹری لاہور ڈویژن سید علی مر تضیٰ گیلانی،سردار ارسلان اقبال، بلال حسین، وقاص ارشد، علی ظفر کرمانی، سفیر حسین نقوی، رانا زاہد سردار، ابوبکر انصاری، سردار عبدالرحمن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔