سعودی زیر قیادت فضائی حملے، صنعا میں ریڈیو انٹینا تباہ ہو گئے،حوثی ٹی وی

Feb 02, 2022

صنعا(شِنہوا)سعودی زیرقیادت اتحاد کی جانب سے فجر سے پہلے کیے جانیوالے فضائی حملوں کے باعث یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی ملیشیا کے زیر انتظام 3 فوجی کیمپوں میں ریڈیو انٹینا تباہ ہو گئے ہیں۔حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی نے منگل کے روز مزید کوئی تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ فضائی حملوں میں صنعا کے شمالی حصے میں واقع تبت الٹیلی ویڑن کیمپ اور دارالحکومت کے مرکز میں واقع الیتھاہ کے ساتھ ساتھ شہر کے جنوبی حصے میں واقع کیمپ میں ریڈیو انٹینا تباہ ہو گئے ہیں۔دھماکے اتنے زوردار تھے کہ پورے دارالحکومت کی عمارتیں لرز اٹھیں اور ملبہ میلوں دور تک پھیل گیا۔حملوں کے مقامات کے نزدیک واقع متعدد گھروں کو مختلف درجے کا نقصان پہنچا ہے جبکہ مقامی رہائشی آسمان پر منڈلاتے جنگی طیاروں کو دیکھ کر گھروں کے اندر ہی چھپ گئے تھے۔یہ حملے یمنی فوج کی حمایت کرنیوالے سعودی زیر قیادت عرب اتحاد کے کلیدی رکن متحدہ عرب امارات کی جانب سے اتوار کو حوثیوں کا  بین السرحدی بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنائے جانے کے بعد اتحاد کی جانب سے صنعا پر حملوں کی تازہ ترین لہر کے مسلسل دوسرے دن کیے گئے ہیں۔
حوثی ٹی وی

مزیدخبریں