بچے قوم کا مستقبل،بہتر پرورش اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر جہانزیب 

Feb 02, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات نے یونیسیف کے تعاون سے پاکستان میں کم عمر بچوں کی نشونما پر پالیسی میپنگ، نیشنل پالیسی ڈائیلاگ اور پیرنٹنگ پیکیج (کلیدی خاندانی نگہداشت کے طریقوں) کی تین رپورٹس جاری کیں۔اس موقع پر پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب خان مہمان خصوصی تھے جبکہ سیکرٹری پلاننگ عبدالعزیز عقیلی، یونیسیف کی کنٹری نمائندہ محترمہ آئیدہ گرما، ممبر (اے اینڈ ایف ایس) ڈاکٹر حامد جمیل، صوبائی حکومتوں کے نمائندے اور وزارت مصوبہ بندی کے اعلی افسران اور سن یونٹ کے نمائندوں کی شرکت۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور معاشرے کے کارآمد رکن بننے کے لیے ان کی بہتر پرورش بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ حاصل کرنے کیلئے حکومت ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے اصلاحات کر رہی ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری منصوبہ بندی عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ حکومت پاکستان کم عمر بچوں کی نشونما کی اہمیت اور انسانی وسائل کی ترقی اور اسکے قومی معاشی ترقی پر اثرات سے بخوبی آگاہ ہے۔ پائیدار ترقی، فوڈ سیکورٹی، غربت کا خاتمہ، صحت اور تعلیم کا حصول حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے  
ڈاکٹر جہانزیب 

مزیدخبریں