اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں ڈویڑن بنچ نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کی آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں ضمانت کی درخواست میں درخواست گزار وکیل کی استدعا پر نئے بنچ کی تشکیل کیلئے کیس چیف جسٹس کو بھجوادیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزم کے وکیل خواجہ حارث نے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ لیاقت قائمخانی کو نومبر 2019 میں گرفتار کیا گیا،گرفتاری کے ایک سال تک ریفرنس دائر نہیں کیا جا سکا،جو ریفرنس دائر کیا وہ آج تک بھی عبوری ریفرنس ہے،جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ عبوری ریفرنس کا تو کوئی تصور موجود نہیں، خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے کہاکہ نومبر 2019 سے لیاقت قائمخانی جیل میں ہے،اسی نوعیت کا کیس جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں زیرسماعت ہے،جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ تو یہ کیس بھی انہی کو بھیج دیتے ہیں،عدالت نے درخواست گزار وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے نئے بنچ کی تشکیل کیلئے کیس کی فائل چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھیجوا دی۔
نئے بینچ کی تشکیل