ڈیرہ کے مقدمہ قتل میں گرفتار ملزم کی  5 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور 

Feb 02, 2022

ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس محمد وحید خان نے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں ملزم محمد اعجاز نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم کے خلاف مدعیہ نے اپنے شوہر اللّٰہ بخش کے قتل کا مقدمہ نمبر 213/21 تھانہ کوٹ مبارک ضلع ڈیرہ غازی خان میں 30 ستمبر 2021 کو درج کرایا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ مقتول موضع بہادر گڑھ سے عصر کی نماز پڑھ کر آرہا تھا کہ ملزم نے دیگر ساتھی ملزم غلام رسول کے ساتھ ملکر کلاشنکوف سے فائرنگ کی اور اسے عزت کی خاطر موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔
منظور 

مزیدخبریں