بلوچستان: کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 84 نئے کیسز رپورٹ

Feb 02, 2022 | 12:58

ویب ڈیسک

بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا رحجان برقرار ہے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 84 کیسز رپورٹ ہوئے۔بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 368 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 10.47فیصد رہی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 486 ہوگئی ہے اور مصدقہ کیسز کی تعداد 34501 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 33647ہے۔

مزیدخبریں