چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے بطور چیف جسٹس اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ زیرالتوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہو گا، وکلا تیاری کرکے آیا کریں. التوا سے گریز کریں۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال کورٹ روم نمبر ایک میں پہنچے تو وکلاء کی جانب سے انہیں چیف جسٹس بننے پر مارکباد دی گئی۔ جس پر چیف جسٹس نے وکلا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے وکلا کا ساتھ خوشی کا باعث ہے۔نعیم بخاری نے کہا کہ میں آپ کی ریٹائرمنٹ کا انتظارکروں گا تاکہ آپ سے دوبارہ ملاقات ہوسکے. اس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔انہوں نے کہا کہ ججز اور وکلاء ایک خاندان ہے، خوش قسمتی ہے ہماری بار بڑی زبردست ہے۔
زیرالتوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے، وکلا تیاری کر کےآئیں: چیف جسٹس
Feb 02, 2022 | 13:51