تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک اپنے اسٹینڈنگ کریڈٹ اور لیکویڈیٹی انشورنس سہولیات کے لیے نئے عمومی شرائط و ضوابط متعارف کرائے گا، جس کے تحت لائسنس یافتہ مالیاتی ادارے بینک کے ذخائر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔بینک کا کہنا ہے کہ نئے شرائط و ضوابط یکم مارچ 2022 سے نافذ العمل ہوں گے، جن میں ان سہولیات کو فعال کرنے سے متعلق صوابدیدی اختیارات، اور کولیٹرل مینجمنٹ کے لیے رہنما اصولوں کی وضاحت کی گئی ہے۔اگر کسی اہل پارٹی کو کاروبار کے لیے فنڈ کی ضرورت پڑ جائے تو وہ اپنی صوابدید پر راتوں رات بینک کے ذخائر کے حصول کے لیے مستقل کریڈٹ سہولیات میں سے کسی ایک تک رسائی حاصل کر سکتی ہے، اس کے لیے وہ کولیٹرلائزڈ فنڈنگ یا مرابحہ ٹرانزیکشنز کا استعمال کرے گی۔
ابوظبی: مرکزی بینک نے اپنے ذخائر تک رسائی کے لیے نئے شرائط و ضوابط متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے
Feb 02, 2022 | 16:36