امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے جنوب مشرقی علاقے ونسٹن سیلم میں کھاد کے پلانٹ میں لگنے والی آگ نے ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے ویور فرٹیلائزر پلانٹ کے ایک کلو میٹر کے دائرے کے اندر کم از کم 6,000 رہائشیوں کو ایمونیم نائٹریٹ کے دھماکے کے امکان پر علاقے کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا جس پر عمل کرتے ہوئے قریبی ویک فاریسٹ یونیورسٹی نےکلاسیں منسوخ کر دیں۔حکام کے مطابق آتشزدگی کے مقام پر تقریبا 600 ٹن امونیم نائٹریٹ موجود تھا، جو کہ ایک کیمیائی مرکب ہے جو کھاد اور دھماکہ خیز مواد میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔درجنوں فائر فائٹرز اور 150 کے قریب ایمرجنسی اہلکار آگ بجھانے اور علاقے کو خالی کرنے میں مصروف ہیں۔شمالی کیرولائنا کے گورنر رائے کوپر نےٹویٹ کیا کہ ان کا دفتر ریاستی ہنگامی ایجنسیوں اور مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں کھاد کے پلانٹ آگ لگنے سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
Feb 02, 2022 | 17:18