این ڈی ایم اے کاملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں بارش سے متعلق انتباہ

ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں آج شام سے متوقع طورپرتیزہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش سے متعلق انتباہ جاری کیاہے۔ادارے کی ایک پریس ریلیزکے مطابق اس دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اوردرمیانی بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔این ڈی ایم اے نے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے صوبائی اورضلعی اداروں اوردوسرے متعلقہ محکموں کوچوکس رہنے اورپیشگی حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی ومالی نقصان سے بچاجاسکے۔ماہی گیروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اورگہرے سمندرمیں جانے سے گریزکریں۔متعلقہ محکموں سے کہاگیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں سیاحوں کو بھی موسم کی پیشگوئی سے متعلق خبردارکئے جانے کویقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن