15بڑے ہسپتالوں میں پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم نا فذ کرینگے : محسن نقوی


لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو پیپرلیس کرنے کیلئے ’’پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم‘‘ کے نفاذ کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ’’پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم‘‘کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ابتدائی طورپر پنجاب کے 15 بڑے ہسپتالوں میں ’’پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم‘‘ نافذ کیا جائے گا۔ ہسپتالوں کی ایمرجنسی، گائنی، آؤٹ ڈور اور فارمیسی ’’پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم‘‘ سے منسلک ہوگی۔ ’’پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم‘‘ میں مربوط نظام کے تحت مریضوں کا ڈیٹا ہر سرکاری ہسپتال میں میسرہوگا۔ مریض کی آمد، علاج کے آغاز، ٹیسٹ، پروسیجر اور دیگر تفصیلات ’’پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم‘‘ پر موجود ہوں گی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ’’پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم‘‘ کے نفاذ کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں ’’پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم‘‘ سے مریضوں اور ڈاکٹروں کو سہولت ہوگی۔ پیپر لیس مربوط نظام کے تحت مریض کسی بھی سرکاری ہسپتال میں علاج کرا سکے گا۔ دل کے مریضوں کے فوری یقینی علاج کیلئے پرائمری پی سی آئی مانیٹرنگ سسٹم بھی وضع کیا جائے گا۔ دریں اثناء نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر تھانہ مکڑوال کے ایس ایچ او اور پوری ٹیم کیلئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ  پولیس کے بہادر سپوتوں نے فرض شناسی اور جرات کامظاہرہ کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ملیا میٹ کیا۔ جرات اور بہادری کامظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او اورپوری ٹیم کو نقد انعام دیں گے اورپنجاب حکومت حملہ ناکا م بنانے والی پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد بھی دے گی۔ نگران وزیراعلیٰ نے شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد میں خاتون سے زیادتی و تشدد کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...