اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے گیارہ جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بنچ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اگست 2022ء میں دائر درخواست میں الیکشن کمشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ آج سنائے گی
Feb 02, 2023