نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگی رہنماء سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کڈز پلانیٹ مونٹیسوری سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے اس لئے ہم نے حلقہ بھر میں تعلیمی اداروں کا جال بچھایا جب میں 2002 میں ایم پی اے بنا تو حلقہ میں ایک بھی ہائی سکول نہ تھا آج ہر یونین کونسل میں ہائی سکول اور چار کالج اور کشادہ بلڈنگ والے تین گرلز ہائی سکول ہیں ، خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا، تقریب میں اقبال صدیق سدھو، یاور رندھاوا، ندیم شہزاد بریار، رانا محمد شاذب،عمران سلیم، سید ذوالقرنین علی، میاں رمضان رضابھی موجود تھے ۔