نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نے ہر پاکستانی کی کمر توڑ دی ،آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار پہلے ہی کر رکھی تھی اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے ہر کاروبار تباہی کا شکار ہو رہا ہے حکومت اور اس کے سر پرست بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی معیشت بدترین گراوٹ کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار نائب صدر شرقی غلہ منڈی چوہدری بابر حسین ڈھلو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان میں کاروبار چلتے رہیں تو اس کو فوراً پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرنا ہو گی تاکہ ملک میں مہنگائی مزید نہ بڑھے کیونکہ جیسے ہی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوتا ہے تو ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے حکومت کو افغان کے لیے ہونے والی تجارت پر بھی توجہ دینی ہوگی کیونکہ پاکستان سے ڈالر افغانستان کے راستے ڈرین ہو رہا ہے.اور پاکستان میں ڈالر کی قلت پیدا ہوگئی ۔