گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )یونٹی گروپ کے امیدوار ایگزیکٹو ممبر ڈی سی کالونی حیدر علی چیمہ نے کہا ہے کہ 12مارچ کا دن یونٹی گروپ کی کامیابی کا دن ہو گا ، یونٹی گروپ رہائشیوں کے حقوق کے لیے سرگرم عمل ہے، رہائشی ووٹوں کی طاقت سے یونٹی گروپ کے پورے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے، انہوں نے کہا مختلف برادریوں نے یونٹی گروپ کی مکمل حمائت کا اعلان کیا اور اسی طرح مزید کر رہے ہیں ،یونٹی گروپ وہ واحد گروپ ہے جو ڈی سی کالونی کے رہائشیوں کے درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، جس طرح گروپ قائدین نے پہلے عوامی خدمت کا مشن جاری رہا ہوا تھا اسے آئندہ بھی جاری وساری رکھیں گے ۔
12مارچ کا دن یونٹی گروپ کی کامیابی کا دن ہو گا: حیدر علی چیمہ
Feb 02, 2023