گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )معرو ف صنعتکار نذیر عالم اور سماجی رہنما حاجی منشا مغل نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور کھیل ہی امن کا سب سے بڑا پیغام ہے،تعلیمی اداروں میں کھیل کے فروغ کیلئے والدین اور اساتذہ دونوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے النور ہائی سکول کھیالی میں سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، مہمان خصوصی بوسنیا میں مقیم معروف صنعتکار نذیر عالم نے کھیلوں میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں میڈلز ، ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئے ،اس موقع پر سماجی رہنما حاجی منشاء مغل ،پرنسپل محمد اشفاق بھٹی و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ۔
تعلیم کے ساتھ کھیلوںکی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا: نذیر عالم، منشا مغل
Feb 02, 2023