رجیم چینج آپریشن سے حکومت ہمارے اوپر مسلط کی گئی، فرخ حبیب 


 لاہور (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب اور مرکزی رہنماء جمشید اقبال چیمہ نے پارٹی آفس جیل میں لالہ اشتیاق احمد چوہدری کامران عباس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے اندر 9 ماہ سے رجیم چینج سازش کے بعد حکومت ہمارے اوپر مسلط کی گئی۔ آج عام آدمی کی کمر ٹوٹ چکی ہے غریب آدمی بیڈ گورننس کی قیمت ادا کررہاہے۔ عمران خان کہتے تھے جب بھی نااہل حکمرانوں کو بھٹایا جاتاہے تو اسکا خمیازہ عوام کو بگھتنا پڑتاہے۔ جو دعوی کرتے تھے عمران خان نے مہنگائی کا۔طوفان برپا کردیا۔ اس وقت ایک جماعت براجمان نہیں سارے ارسطو نے جنوری2022  کی نسبت مہنگائی 27 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
 آٹا 60 روپے میں بکنے والا 150 روپے میں بھی میسر نہیں ہے۔پاکستان زرعی ملک ہوتے ہوئے انکی ناہلی کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔

ای پیپر دی نیشن