قصور: مضر صحت صنعتی فضلہ سڑکوں اور آبادیوں میں پھینکا جانے لگا

Feb 02, 2023


قصور (نمائندہ نوائے وقت ) محکمہ ماحولیات کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کے باعث مضر صحت صنعتی فضلہ سڑکوں اور آبادیوں میں پھینکا جانے لگا۔ شہری پریشان اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ شیخم روڈ پر واقعہ بْلھے شاہ پیپر مل سے حاصل شدہ راکھ جس میں مختلف زہریلے کیمیکل شامل ہوتے ہیں اور پلاسٹک وغیرہ قصور شہر کی مین سڑکوں جن میں دیپالپور روڈ، بائی پاس روڈ اور دیگر دیہات سمیت ملحقہ آبادیوں میں یہ صنعتی فضلہ پھینکا جارہا ہے جس سے ناصرف سانس کی بیماریاں بلکہ جلدی امراض میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے میڈیا سروے کے مطابق محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر بھی آلودگی پھیلانے میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی ملی بھگت سے پیپر مل سے حاصل شدہ راکھ کو پھینک کر آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ کیا جا رہاہے،اس سلسلہ میں بْلھے شاہ پیپر ملز کے ترجمان احمد سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ پیپر ملز سے نکلنے والافضلہ روڈز یا آبادیوں کے قریب پھینکنے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزیدخبریں