لاہور ( کلچرل رپورٹر )آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 35قومی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ آرٹس کونسل پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ نے نمائش کا افتتاح کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی نے نمائش کے تمام انتظام کو بڑی خوبصورتی سے سجایا۔آرٹسٹ ایسوسی ایشن آ ف پنجاب کے عہدیدران و ممبران نامور آرٹسٹوں میاں اعجاز الحسن، غلام مصطفی، ڈاکٹر راحت نوید مسعود،علی عظمت،آمنہ پٹودی،آر ایم نعیم و دیگران نے بھی خصوصی شرکت کی۔ نمائش میں ملک کے 18شہروں سے 200آرٹسٹوں کے300فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔ نامور آرٹسٹ میاں اعجاز الحسن نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہمارا سارے کا سارا فوکس نوجوانوں پر ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اے اے پی گزشتہ 37برسوں نے نوجوان کا اپنے ماسٹر کے ساتھ آویزاں کرنے کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
آرٹس کونسل پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ نے نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نوجوان آرٹسٹوں کے حوصلوں کو تقویت ملتی ہے۔ نامور آرٹسٹ غلام مصطفی نے اس موقع پر کہا کہ آرٹسٹ ایسوسی ایشن آ ف پنجاب ہاﺅس قدر شاندار نمائش کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ ترجمان الحمراءصبح صادق کے مطابق اس حوالے سے ایک سیمینار بھی اگلے ہفتے منعقد کیا جائیگا۔