غیر قانونی تجاوزات ختم نہ کرنیوالے قانون کی گرفت میں ہونگے، عامر احمد 


لاہور(خبرنگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے کہا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات ختم نہ کرنے والے ہر صورت قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔شہر لاہور کی 9شاہراہوں کی خوبصورتی ا ور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عدالت کے حکم پر قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات پر تمام الائیڈ ادارے اس پر عمل کر رہے ہیں۔   لاہور ہائی کورٹ کے حکم پرڈی جی ایل ڈی اے عامرا حمدخان کی زیر نگرانی شہر لاہور کی9 اہم شاہراہوں کو ماڈل بنانے کے لیے غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشنکا مشن تیزی سے جاری ہے اور  ایل ڈی اے کی ٹیمیں متحرک ہیں ۔ ایل ڈی اے کی ٹیموں نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے 40دکانوں اور18دیگر عمارتوں کو پارکنگ سے تجاوزات ہٹانے او ردیگرغیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف نوٹسز جاری کر دیئے اور پارکنگ ایریا میں تجاوزات بنانے پر متعدد دکانوں کو سربمہربھی کر دیا ۔

ای پیپر دی نیشن