لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور ملک میں پے در پے حادثات نے پوری قوم کو افسردہ، غم زدہ کردیا ہے۔ دہشت گردی کے مقابلہ میں عوام کا حوصلہ اور عزم بلند ہے۔ ریاست اور حکومت اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں خامیوں، کمزوریوں اور ناکامیوں کو دور کرے۔ قومی ایکشن پلان پوری قوم کا متفقہ لائحہ عمل تھا۔ آج بھی انسدادِ دہشت گردی کے لیے بِلاامتیاز اِس پر عمل کیا جائے۔ اندرونِ ملک خلفشار، افغانستان اور ایران سے تعلقات میں سردمہری، ہندوستان کا پاکستان کے خلاف فاشزم اور آئی ایم ایف کے راستے امریکہ کا پاکستان پر بڑھتا دباؤ ہمہ گیر بحران پیدا کرچکا ہے۔ اب صرف کابینہ اجلاس، بے جان پارلیمنٹ اور کور کمانڈرز کانفرنس بحران حل نہیں کرسکتے۔
دہشتگردی کے پے در پے حادثات نے قوم کو افسردہ کر دیا : لیاقت بلوچ
Feb 02, 2023