سٹاک  ایکسیچنج میں مندا،انڈیکس 53پوائنٹس کم ہو کر 40619پر بند


کراچی ( نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری حجم کم رہا،100 انڈیکس 374 پوائنٹس کے محدود بینڈ میں رہا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 53 پوائنٹس کم ہوکر 40619پر بند ہوا ہے۔ شیئرز بازار میں کاروباری سرگرمیاں کاروباری ہفتے میں کم ترین 13کروڑ شیئرز رہیں۔ مارکیٹ کے کاروبار کی مالیت5 ارب 87 کروڑ روپے رہی۔اس کے علاوہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن3 ارب روپے کم ہوکر 6ہزار 390ارب روپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن