اشفاق احمد چودھری رجسٹرار کوآپریٹوز ہاﺅسنگ سوسائٹی پنجاب تعینات 


لاہور (نیوز رپورٹر) اشفاق احمد چودھری کورجسٹرار کوآپریٹوز ہاﺅسنگ سوسائٹی پنجاب تعینات کردیا گیا۔ اشفاق احمد چودھری کا شمار قابل افسران میں کیا جاتا ہے۔ اس سے پہلے کمشنر ملتان،ڈی سی خانیوال، سیکرٹری کالونی بورڈ آف ریونیو و دیگر اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ اشفاق احمد چودھری مینجمنٹ کا بڑا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے۔ اس موقع پر رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب اشفاق احمد چودھری نے کہا کہ سائلین کی داد رسی اولین ترجیح ہوگی۔ سائلین کیلئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اور مزید کہا کہ محکمہ کے ہر سیکٹر میں سے کرپشن کے خاتمہ کا اعادہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن