سپیریئر یونیورسٹی کے محمد اکرم کی گلوبل ورلڈ بنچ مارک سٹڈی میں نمایاں پوزیشن 

Feb 02, 2023


لاہور ( سپیشل رپورٹر) سپیریئر یونیورسٹی کے چوہدری محمد اکرم سینٹر فار انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ نے UBI گلوبل ورلڈ بینچ مارک سٹڈی 2021-22 میں ایشیا پیسیفک میں ٹاپ چیلنجر انکیوبیٹر/ایکسیلیٹر کے طور پر نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔ ورلڈ انکیوبیشن سمٹ رینکنگز اور ریکگنیشنز میں 1,895 تنظیموں کا ورلڈ بینچ مارک اسٹڈی کے لیے جائزہ لیا گیا۔ان تنظیموں میں سے 356 نے اس سمٹ میں شرکت کیلئے درخواست دی اور 109 نے بینچ مارک مکمل کیا۔CMACED کا پاکستانی انکیوبیٹر/ایکسیلیٹر میں ایک نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے پیچھے سپیریر یونیورسٹی کی ریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمٰن کی مثالی قیادت اور قابل رشک اقدام ہیں۔ڈاکٹر سمیرا نے چند سال قبل چوہدری محمد اکرم سینٹر فار انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ کی بنیاد بھی رکھی اور انکی مسلسل محنت کی وجہ سے CMACED اس مقام پر پہنچا ہے۔ CMACED پاکستان کا واحد انکیوبیٹر/ایکسلیٹر ہے جس نے بین الاقوامی سطح پر یہ ایسی اعلیٰ پوزیشن حاصل کی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر سمیرا کا کہنا تھا کہ میں اپنے برین چائلڈ CMACED کو اینٹرپنیورشپ کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر پہچان پاتے ہوئے دیکھ کر واقعی خوشی اور فخر محسوس کررہی ہوں۔

مزیدخبریں