نوشہرو فیروز (نیٹ نیوز) جیل سے رہا ہونے والے قیدی نے مہنگائی کے باعث گھر جانے سے انکار کر دیا۔ نوشہرو فیروز کی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہونے والے قیدی کے گھر جانے سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ عبدالمجید عمرانی کے رشتے دار اسے لینے ڈسٹرکٹ جیل پہنچے تو عبدالمجید نے گھر جانے سے انکار کر دیا اورکہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے وہ جیل میں ہی رہے گا۔
انکار