لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاء افسران کے عدالت پیش نہ ہونے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری قانون کو صورتحال نگران کابینہ کے سامنے رکھنے اور ہدایات لیکر پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سیکرٹری قانون پنجاب احمد رضا خان نے عدالت کو بتایاکہ نگران حکومت نے پرانے لاء افسر برطرف کرکے نئے لاء افسر بھرتی کئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پرانے لاء افسروں کو بھی عبوری طور پر بحال کردیا۔ نگران کابینہ نے پرانے لاء افسروں کو عدالتوں میں پیش ہونے سے منع کررکھا ہے، بحال ہونے والے ایڈووکیٹ جنرل نے نئے لاء افسروں کو عدالتوں میں پیش ہونے سے منع کردیا ہے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے اس ہیجانی کیفیت سے متاثر تو عام سائلین ہورہے ہیں، لاء افسروں کے پیش نہ ہونے سے عام سائلین کے مقدمات کا حرج ہورہا ہے، کسی لاء افسر نے سرکاری مقدمات میں پیش نہیں ہونا نہ ہو مگرسائلین کا تو خیال کریں۔
لاء افسروں کے پیش نہ ہونے سے مقدمات کا حرج ہورہا ہے:ہائیکورٹ،اظہار بر ہمی
Feb 02, 2023